اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد امریکی سفیر رچرڈ اولسن اور بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ امریکی سفیر نے مسلم لیگ ن کے سربراہ سے رائیونڈ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کیامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرمحمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے بارے میں تحفظات ہیں۔ امریکا سمیت تمام ممالک سے مضبوط تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ امریکی سفیر نے یقین دھانی کرائی کہ امریکا پاکستان میں توانائی بحران کے حل میں مدد کیے لئے تیار ہے۔
بھارتی ہائی کمشنر شرت سبروال نے بھی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ نوازشریف کاکہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مضبوط اور برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہیے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے بھی ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات پر زور دیا۔