ارجنٹ پاسپورٹ کی عدم فراہمی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

Passport

Passport

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد ارجنٹ پاسپورٹ کی عدم فراہمی سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔راجا سمیع الحق کی جانب سے دائدرخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مشین ریڈایبل پاسپورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام سے ارجنٹ فیس کی مد میں پیسے وصول کئے جاتے ہیں تاہم پاسپورٹ مقررہ مدت میں نہیں ملتا۔ پاسپورٹ کی فراہمی میں تاخیر سے عوام اور ملک کو مالی نقصان پہنچ رہا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ دیر سے فراہم کرنے پر ارجنٹ فیس بھی واپس نہیں کی جاتی۔