خیبر ایجنسی(جیوڈیسک)خیبر ایجنسی میں نیٹو کنٹینر پر شدت پسندوں کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ جمرود کے علاقے شاہ گئی میں شدت پسندوں نے دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے کنٹینر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پشاورمنتقل کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چندرہ سے بیس کے درمیان تھی۔ پولیٹکل انتظامیہ نے آپریشن کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ خاصہ دار فورس کے مطابق نیٹو کنٹینرافغانستان سے پاکستان واپس آرہے تھے۔