لندن(جیوڈیسک)پاکستانی نژاد نوجوان ندیم علی نے انگلینڈ کے علاقے والتھم فورسٹ ایریا کے میئر کا حلف اٹھا لیا،ندیم علی انگلینڈ کی تاریخ کے کم عمر ترین میئر منتحب ہوئے۔ لندن کے علاقے والتھم فورسٹ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے،اس لئے اس علاقے کو والتھمستان بھی کہا جاتا ہے۔
ڈپٹی میئر کونسلر ندیم علی کو والتھم فورسٹ کا میئر منتخب کیا گیا ہے۔حلف اٹھانے کی تقریب ٹائون ھال میں ہوئی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ ندیم علی نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام کمیونٹی کے افراد کو ساتھ لے کے چلیں گے۔انہوں نے برطانوی فوجی کو قتل کے واقعے کی بھی شدید مزمت کی۔
اس سے قبل ندیم علی کے والد کونسلر لیاقت علی بھی والتھم فوریسٹ کے میئر رہ چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ ایک پاکستانی نژاد نوجوان میئر منتخب ہوا ہے۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی،اس موقع پر ٹاون ہال نعرہ تکبیر کے نعروں سے بھی گونجتا رہا۔