لندن(جیوڈیسک)لندن کے علاقے وولچ میں برطانوی فوجی کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس نے خاتون سمیت مزید دو مشبتہ ملزمان کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کی عمر انتیس برس ہے جن سے جنوبی لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
واقعہ کے بعد لندن میں بارہ سو اضافی پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا ہے جو پبلک مقامات کی نگرانی کریں گے۔بدھ کے روز دو افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے پچیس سالہ لی رگبی کا تعلق رائل رجمنٹ کی سیکنڈ بٹالین سے تھا۔