امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات، حکومت سازی پر تبادلہ خیال

Richard Olson Imran Khan

Richard Olson Imran Khan

لاہور(جیودیسک)پاکستان میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور خیبر پختونخوا میں حکومت سازی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونیوالی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رچرڈ اولسن نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی اور خیبر پختونخوا میں واضح مینڈیٹ ملنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن کا قیام تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہو گی۔

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ فرینڈلی اپوزیشن پر یقین نہیں رکھتے۔ تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔