کراچی(جیوڈیسک)کراچی پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بقا کیلئے تحفظات کے ساتھ انتخابی نتائج قبول کئے ہیں۔ لیڈر آف ہاس کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی اور پارٹی سربراہ کریں گے۔
پریس کانفرنس میں سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے مقررہ وقت پر الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کر دیا۔ مخالفین نے انتخابی نتائج کے حوالے سے طریقہ کار کو بائی پاس کرتے ہوئے براہ راست عدالتوں سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی مفاہمتی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں اور ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔