لندن(جیو ڈیسک)لندن میں اتاری جانے والی پی آئی اے کی پرواز 709 مانچسٹر پہنچ گئی، طیارے کو اڑانے کی دھمکی کے بعد اتارا گیا تھا۔ دھمکی دینے والے دو مشتبہ افراد سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر جانیوالی پرواز پی کے سات سو نو کو مسافروں کے درمیان جھگڑے کے بعد اسٹین سٹڈ ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا تھا۔ پائلٹ کی جانب سے برطانوی ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع ملنے کیبعد، رائل ایئرفورس کے طیارے فضا میں بلند ہوئے اور پی آئی اے کے جہازکو گھیرے میں لے لیا۔
جہاز میں دوسو ستانوے اورعملے کے گیارہ ارکان سوارتھے۔ یس نے سیٹ نمبر اکسٹھ اے اور باسٹھ بی پر سفر کرنے والے دو مسافروں عمارہ اشرف اور محمد صفدر کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والیدونوں پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کا تعلق کھاریاں سے ہے۔ اسٹین سٹڈ ائیرپورٹ پر پولیس حکام کا کہناتھا کہ مسافر طیارے کو خطرے میں ڈالنے والے دونوں مشتبہ افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔
طیارے میں سوار پاکستانی مسافر شاہد یعقوب نے دنیا نیوزسے گفتگو میں بتایا کہ معاملہ غلط فہمی کی بنیاد پر خراب ہوا۔ طیارے کے عملے نیمعمولی تلخ کلامی پر مسافروں سے زیادتی کی۔ دوسری جانب پی آئی اے کیترجمان مشہود تاجورکا کہنا ہے کہ پائلٹ نے قوانین کیمطابق کنٹرول ٹاورسے مددطلب کر کے درست قدم اٹھایا۔