جیکب آباد(جیوڈیسک) جیکب آباد گدو تھرمل پاور ہاوس کے 14 یونٹوں میں فنی خرابی دورہوگئی جس کے بعد سندھ و بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں 6 گھنٹوں بعد بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی۔گدو تھرمل کے14 یونٹس اور ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئے تھے۔ جس سے سندھ و بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔
ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن فنی خرابی کے باعث گزشتہ روزٹرپ کرگیا۔ جس کی وجہ سے نصیر آباد، جعفرآباد سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی۔ دوسری جانب گدو تھرمل ہاوس کے 2یونٹس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ جس کے بعد مزید 12یونٹس ٹرپ کرگئے تھے۔
یونٹس بند ہونے سے سندھ و بلوچستان کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تھے تاہم کئی گھنٹوں بعد گدو تھرمل پاور ہاوس کے 14 یونٹوں میں فنی خرابی دور گئی جس کے بعد سندھ و بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں 6 گھنٹوں بعد بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی۔