نئی ڈرون پالیسی تیار، دنیا بھرمیں حملوں کا کنٹرول پینٹاگون کو دینے کا فیصلہ

New Drone Policy

New Drone Policy

واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکی حکومت نے ڈرون حملوں سے متعلق نئی خفیہ پالیسی تیار کی ہے جس کے تحت دنیا بھرمیں ڈرون حملوں کا کنٹرول پینٹاگون کے حوالے کیا جارہا ہے، تاہم پاکستان میں ڈرون حملوں کا اختیار بدستور سی آئی اے کے پاس رہے گا۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر بارک اوباما نے ڈرون حملوں سے متعلق نئی خفیہ پالیسی گائیڈ لائنز پر دست خط کردیئے ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت سی آئی اے پاکستانی ڈرون پروگرام کو کنٹرول کرتی رہے گی۔ پاکستان سے متعلق ڈرون پالیسی کا ہر چھ ماہ میں جائزہ لیا جائے گا کہ آیا پاکستان میں القاعدہ کس حد تک کمزور ہوچکی ہے اور افغانستان میں اتحادی فوج کو کوئی خطرات تو نہیں۔ امریکی حکام کے مطابق 2014 کے آخر میں افغانستان سے انخلا کے وقت ڈرونز کا کنٹرول پینٹا گون کے حوالے کیا جاسکے گا۔