اسلام آباد(جیو ڈیسک)اسلام آباد جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نگران حکومت کا مجوزہ منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کو منی بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں ،صدر زرداری اس معاملے میں کوئی آرڈیننس جاری نہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ نگران حکومت کو منی بجٹ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں جبکہ منتخب ارکان کی حکومت بھی آئندہ چند روز میں بننے والی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ جی ایس ٹی اور بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ قابل قبول نہیں،نگران حکومت شفاف انتخابات کے انعقاد کی بنیادی ذمہ داری اور دیگر امور کی ادائیگی میں ناکام ہوگئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ صدر زرداری اس معاملے میں کوئی آرڈیننس جاری نہ کریں۔