اسلام آباد(جیوڈیسک) ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے۔ دن بھر آگ برساتے سورج کی تپش سے بچنے کے لئے لوگ مختلف تدبیریں کر رہے ہیں۔ ملک میں جاری گرمی کی شدت کم نہیں ہوسکی، سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جھلسا دینے والی گرمیوں میں سندھ کے مشہور مشروب تھادل کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
جس کی ٹھنڈی تاثیر لوگوں کے لئے راحت کا باعث بن رہی ہے۔پنجاب بھر میں بھی موسم گرم ہے۔ لوگ گرمی کم کرنے کیلئے مہنگے داموں برف خرید کر ٹھنڈا پانی استعمال کر رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں دن میں گرمی کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہوتی ہیں۔صرف پھلوں اور ٹھنڈے مشروبات کے دکانوں پر ہی رش نظر آتا ہے۔گلگت بلتستان کے ہنزہ نگر اور غذر کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری جاری ہے۔