اٹلی: سابق وزیراعظم کا اتحادی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان

PM

PM

اٹلی(جیوڈیسک) اٹلی کے سابق وزیراعظم اور سنٹررائٹ کولیشن کے رہنما سلویو برلسکون نے اتحادی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی کے دارلحکومت روم میں لوکل باڈیز کی انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں روم کے مئیر گینی المینو کے ہمراہ اٹلی کے تاریخی کلوسزییم کے مقام پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے برلسکون کہنا تھا کہ ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کے لیے اتحادی حکومت کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حمایت کا مقصد ملک میں جدید معاشی اصلاحات کا نفاذ ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے برلسکون کے حق میں نعرے لگائے اور پارٹی جھنڈے لہرائے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی کے حمایت یافتہ مئیر گینی المینو دوسری مدت کے لیے مئیر منتخب ہونے کے لیے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ یاد رہے کہ چھبیس مئی کو روم لوکل باڈیز انخابات ہورہے ہیں