لاہور(جیوڈیسک)سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا.شمولیت کا اعلان انہوں نے میاں محمد نوازشریف سے ملاقات میں کیا۔سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی نے مسلم لیگ نواز کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات رائیونڈ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ظفر اللہ جمالی کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بھی تھے۔ ظفر اللہ جمالی نے نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا ہے ملک بحرانوں میں گھرا ہے اور سب سے بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں بلوچستان کی وزارت اعلی پر بھی بات چیت کی ہے. ظفراللہ جمالی آزاد حثیت سے این اے 266 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔