ہانگ کانگ : عصر حاظر کے آرٹ کی سب سے بڑی عالمی نمائش

Hong Kong Aser Hazer

Hong Kong Aser Hazer

ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں ان دنوں عصر حاظر کے آرٹ کی سب سے بڑی عالمی نمائش جاری ہے ۔23 م سے 26 م تک جاری رہنے والی ہانگ کانگ آرٹ ایگزیبیشن میں دنیا بھر سے 245 آرٹ گیلریز شرکت کررہی ہیں۔

نمائش میں 35 ممالک کے فن پارے رکھے گئے ہیں۔ نمائش میں نقاشی، فوٹوگرافی، مجسمہ سازی سے لے کر ہر طرح کے آرٹ کا اظہار کیا گیا ہے۔ نمائش میں خاص طور پر بڑی تعداد میں چینی فنکاروں کے فن پارے بھی پیش کیے گئے ہیں، جنہیں شرکا داد دیے بنا نہ رہ سکے۔