ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹی بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم دی ڈرٹی پکچرزکی جوڑی عمران ہاشمی اور ودیا بالن ایک بار پھر سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں جن کی آنے والی کامیڈی فلم گھن چکر کے نئے گانے کی وڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
امیتابھ بھٹا چاریہ کے تحریر کردہ جھولورام کے بولوں پر مبنی اس گانے کو فلم کے موسیقار امیت ترویدی نے معروف گلوکار الطاف راجہ کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے جسکی وڈیو میں عمران ہاشمی ایک کلب میں اس گلوکار کیساتھ گانا گانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ہدایت کار راجکمار گپتا کی اس فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن کیساتھ راجیش شرما اور نمت داس اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ رونی اسکریو والا اور سدھارتھ رائے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھولنے کے مرض میں مبتلا ایک عام مہاراشٹرین شخص کے گرد گھومتی ہے۔
جو کچھ افراد کی ایک بھاری رقم کہیں رکھ کر بھول گیا ہے جسکے بعد اس سمیت اسکی پنجابی بیوی کی زندگی میں کیسے کیسے موڑ آتے ہیں اسکی بخوبی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم 28 جون کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔