لاہور (جیوڈیسک) لاہور مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر عبد المالک کو وزیر اعلی بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بلوچستان میں اتحادی جماعتوں کو عبدالمالک کے نام پر اعتماد میں لے لیا ہے اور ایک دو روز میں ڈاکٹر عبالمالک کے نام کا بحیثیت وزیر اعلی بلوچستان باضابطہ طور پر اعلان کردیا جائے گا۔
ن لیگ کی قیادت کی ثنا اللہ زہری اور چنگیز مری کوبھی قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جبکہ ثنااللہ زہری اور چنگیز خان مری کے درمیان بلوچستان کی وزارت اعلی پر اختلافات بر قرار ہیں۔