برطانیہ : بھارتی ڈاکٹر ریپ کیسز میں ملوث، 12 سال قید کی سزا

Indian Doctor

Indian Doctor

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں بھارتی نژاد ڈاکٹر کو مریض خواتین کی فحش فلمیں بنانے اور ریپ کیسز میں ملوث ہونے پر 12 سال سزائے قید سنا دی گئی۔ برطانیہ میں عدالت نے ایک بھارتی نژاد برطانوی ڈاکٹر کو مریضوں کی فحش فلمیں بنانے اور ریپ کیسز میں ملوث ہونے کے جرم میں12 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بنگلور سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ برطانوی ڈاکٹر دیوبینڈ جیت پاٹیز نے سویڈن کران کورٹ میں اپنے خلاف لگائے گئے 34 الزامات کا اعتراف جرم کیا ہے۔ ڈاکٹر رائل ووٹن باسیٹ میں میڈیکل پریکٹس کے دوران ایک خفیہ کیمرہ استعمال کرتا تھا۔

جو اس نے اپنی رسٹ واج میں نصب کر رکھا تھا۔ اس کیمرے کے ذریعے وہ خواتین مریضوں کی دوران تشخیص فحش فلمیں بناتا اور پھر ان کا غلط استعمال کرتا تھا۔ ڈاکٹر نے دو بچوں سمیت 13 خواتین کا ریپ کرنے کا بھی اعتراف کیا جس پر عدالت کے جج نے اسے 12 سال سزائے قید سنائی ہے۔