پشاور : پولیس کا چھاپہ ، 5 دہشت گرد گرفتار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں چمکنی پولیس نے مبینہ خودکش بمبار سمیت چھ ہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گردوں نے سابق صوبائی وزیر اور مقصود آباد پولنگ سٹیشن پر حملوں کا بھی انکشاف کیا۔ چمکنی پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ایک خاتون سمیت چھ افراد رہائش پذیر تھے۔

پولیس نے مکان سے آٹھ کلو وزنی تیار بم، ساٹھ کلو گرام بارودی مواد، تین ہینڈ گرینیڈ، خودکش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان، پرائما کارڈ، بال بیرنگ اور دیگرسامان بھی برآمد کر لیا۔ گرفتار ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کا تعلق نوشہرہ کے علاقے پبی سے ہے۔

ملزمان وزیرستان میں موجود شدت پسندوں سے رابطے میں تھے۔ ملزمان نے اے این پی کے سابق صوبائی وزیر ارباب ایوب جان پر حملے اور الیکشن کے دن مقصود آباد پولنگ سٹیشن کے قریب دھماکے کے ذمہ داری بھی قبول کر لی ہے۔