آئرن مین تھری ایک ارب ڈالر سے زائد کما کرسب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل ہوگئی۔ فلم کو ریلیز ہوئے محض پانچ ہفتے ہی ہوئے ہیں لیکن باکس آفس پراس کی مقبولیت نے بہت سی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ناقدین آئرن مین سیریز کی تیسری فلم سے کامیابی کی توقع تو کررہے تھے لیکن اس کی مقبولیت اور بزنس نے سب کو اپنے رائے بدلنے پر مجبورکردیا۔ اس کی اتنی جلد ایک ارب ڈالر کی کمائی ناقدین کے اندازوں سے کہیں بڑھ کرہے۔
آئرن مین ٹو نے باسٹھ کروڑ کمانے میں چارہفتے لگائے تھے لیکن یہ فلم سب پر بازی لے گئی۔آئرن مین تھری ایک ارب ڈالر سے زائد کمانے والی سولہویں فلم بن گئی ہے۔ اس فہرست میں ٹائی ٹینیک، ایواتار اور پائریٹس آف دی کیرابین جیسی فلمیں شامل ہیں۔