امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفترخارجہ

Govt. of pakistan

Govt. of pakistan

دفتر خارجہ نے کہا ہے امریکی صدر براک اوبامہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ چینی وزیر اعظم کے دورے سے اسٹریٹجک اور دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ امریکی صدر براک اوبامہ کی دہشت گردی پر حکمت عملی کے بیان پر دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

پاکستان امریکی صدر کی اس بات کو سراہتا ہے کہ صرف طاقت کا استعمال امریکہ کو محفوظ نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ہمیشہ یہی کہنا ہے کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے مسلسل حکمت عملی ناگزیر ہے۔ صدر اوبامہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ڈرون حملے ملکی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ صدر اوبامہ کا پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہنا قابل ستائش ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے۔