چین : کوئلہ کی کان میں پانی بھر جانے کے باعث نو کان کن ہلاک

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں ایک کوئلہ کان میں پانی بھر جانے سے نو کانکن ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ صوبہ شیرنگ میں واقع کوئلہ کی کان میں اس وقت پیش آیا جب متعدد کانکن کام میں مصروف تھے۔

اس موقع پر اچانک کوئلہ کان میں پانی بھر گیا۔ حادثہ میں9 کانکن موقع پر ہلاک جبکہ ایک لاپتہ ہو گیا۔ ریسکیو نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔