اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کی چھ نشستوں کے نتائج روکنے کے باعث سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے۔
صوبائی نشستوں کے نتائج سپریم کورٹ کے احکامات اور دوبارہ گنتی کے مطالبات کے باعث روکے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور نیشنل پارٹی کے دو، دو ارکان کے نتائج روکے گئے ہیں۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے حلقے کا نتیجہ بھی جاری نہیں کیا گیا۔ صورتحال کے باعث ارکان کے تناسب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ان نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن کل جاری ہو گا۔