طویرقی اسٹیل ملز نے اعلی معیار کا ڈی آرآئی بنا کر نیا اعزاز حاصل کر لیا

DIR Steel

DIR Steel

طویرقی اسٹیل ملز نے پلانٹ کی کارکردگی کے ٹیسٹ کے دوران ایک سو ساٹھ ٹن فی گھنٹہ کی رفتار سے اعلی معیار کا ڈی آر آئی بنا کر پاکستان میں سب سے زیادہ پیداواری  استعداد رکھنے والے فولاد سازی کے ادارے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

طویرقی اسٹیل ملزکے ڈائریکٹر ضیغم عادل رضوی نے کہا کہ اسٹیل پلانٹ نے سوفیصد پیداواری استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام آپریشنل احداف کوباہتر گھنٹے تک پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ۔

پاکستا ن اس وقت انجینئرنگ سے وابستہ بیشتراشیا درآمد کر تا ہے جبکہ مقامی سطح پر اعلی معیار کی اسٹیل بنانے سے ملک میں یہ مصنوعات بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فی کس اسٹیل کی کھپت صرف چالیس کلوگرام ہے جو کہ عالمی اوسط سے بہت کم ہے۔ پاکستان کے صنعتی شعبے میں بین الاقوامی معیار کے مطابق فولاد سازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔