نیپرا کو اپریل کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

Nepra

Nepra

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کے مہینے کے لیے 75 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے جس پر نیپرا 28 مئی کو سماعت کرے گا۔