پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان جماعتہ الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کا پاکستان میں اسکولز کے قیام کا اعلان تعلیم کے نام پر کفر کی سازش ہے۔ کراچی میں تعلیمی کانفرنس سے خطاب میں حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور ملک کو ٹورنے کے لیے سازشیں تیار کر لی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جو بھی حکومت آئے گی وہ امریکا کی کاسا لیسا بن کر رہے گی۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ تعلیمی پالیسی کو مسخ کرنے والے دشمنان کے خلاف اتحاد کے ساتھ جنگ کر نا ہو گی۔ڈرون حملوں میں چالیس ہزار لوگوں کو مار دیا گیا اور جواب میں ہم سے امن کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے۔