پشاور : طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کررکھا ہے۔ کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 سے20 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔ پشاور کے علاقہ رشیدآباد، گل آباد، حاجی کیمپ، ورسک روڈ، چارسدہ روڈ ، گلبہار اور مضافاتی علاقے لوڈشیڈنگ سے زیادہ متاثرہو رہے ہیں۔

مختلف علاقوں میں 18سے 20گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ دلہ زاک روڈ اور ورسک روڈ کے مختلف مقامات پر طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

پیسکو ترجمان شوکت افضل کے مطابق صوبہ کو 28سو میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے تاہم صرف 14سو میگاواٹ بجلی ہی مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔