کراچی سمیت سندھ بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے تک پہنچ گیا،بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پانی کی کمی کا لوگوںکوسامنا، کشمور میں گڈوپاورپلانٹ میں فنی خرابی سے سندھ بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل۔
کراچی میں بھی بجلی کا دورانیہ دس اور بارہ گھنٹے سے بڑھادیاگیا،لوڈشیڈنگ پندرہ گھنٹے تک پہنچ چکی ہے، کے ای ایس سی انتظامیہ کہنا ہے کے ای ایس سی کوساڑھے پانچ سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامناہے، شہر میں بجلی کی طلب 2550 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی فراہمی دوہزار میگاواٹ ہے،کراچی کے علاقے ناظم اباد،پاک کالونی اور صدر، کلفٹن ،بوٹ بیسن ،سلطان آباد ، سٹی ریلوے کالونی ، پنجاب کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کردیاگیا۔
ادھر سندھ کے بیشترعلاقوں مین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے بھی تجاوزکرگیاہے،حیدرآباد،میرپورخاص،ٹنڈومحمدخان،ادھر کشمورکے قریب گڈو پاور پلانٹ کے سوئچ یارڈ میں فنی خرابی کی وجہ سیتمام یونٹ بند ہوگئے ہیں، کشمورپاور پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے سندھ ،بلوچستان اور پنجاب کو بجلی کی فراہمی معطل ہوکررہہ گئی