گذشتہ گیارہ ماہ میں ملک میں 19 لاکھ گیس کے کنکشن فراہم کیے

Gass

Gass

سابقہ حکومت نے گذشتہ گیارہ ماہ میں ملک میں انتیس لاکھ گیس کے کنکشن فراہم کیے جس سے ملک میں گیس کی قلت پیدا ہوئی۔

یہ بات سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما ملک خدا بخش نے کراچی میں زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں غیر معیاری سلینڈرزوالی بسوں میں سی این جی بھرنے والے فلنگ اسٹیشنز کو اوگرا وارننگ لیٹر جاری کرچکی ہے۔ اگر کسی افلنگ اسٹیشن نے غیر معیاری سلینڈر والی گاڑی میں گیس بھرنے کی کوشش کی تو اس کیخلاف اوگرا کارروائی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے سوچی سمجھی اسکیم کے تحت ملک میں سی این جی سیکٹرز کو ختم کرنے کی سازش کی۔ ایل پی جی سیکٹرز کو بڑفروغ دینے کیلئے سی این جی سیکٹرز کو ختم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں چار ارب بیالیس کروڑ ایم ایم سی ایف ڈی کی پیداوار ہے، جو ملکی ضرورت کے لیے کافی ہے۔