لاہور(جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی ہے۔ عمران خان کی تیمار داری کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر علی رضا نے ملاقات کی جس میں پاک ایران صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
ایرانی سفیر نے عمران کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر ملک و ملت کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔