تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں : اسد رف

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں آنے والے آئی سی سی امپائراسد روف منظرعام پر آگئے ہیں، انکا کہنا ہے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ لاہور کے علاقے شاد باغ میں نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی غزالی بٹ اور چودھری شہباز کے اعزاز میں دیئے جانیوالے عشائیے میں۔

گفتگو کرتے ہوئے اسد روف کا کہناتھاکہ انہیں اپنا موقف بیان کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، ذرائع نے انکے گھر کے باہرڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ اسد روف نے کہاکہ الزامات بے بنیاد ہیں، اگر کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔