کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔گارڈن کے علاقے میں فوارہ چوک کے قریب 50 سالہ امام بخش جاں بحق ہوا۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
مومن آباد کے علاقے فرید کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ شیر دل زخمی ہو گیا۔ زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب لیاری آگرہ تاج میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چھبیس سالہ فیضان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔