ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار قومی اسمبلی میں متحدہ کے پارلیمانی لیڈر ہوں گے، انہیں انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ ڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
مصطفی کمال، کنور خالد یونس، نسرین جلیل اور حیدر عباس رضوی ایم کیوایم کی انٹر نیشنل ریلیشنز اینڈ ڈپلومیٹک افیئرز کمیٹی کے رکن ہونگے۔ کیف الوری، عادل صدیقی، سیف یار خان اور گلفراز خٹک کو دیگر شعبوں میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔