کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس سے متعلق ملزمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزمان کے بارے میں معلومات دینے والے کے کوائف مکمل راز میں رکھیں جائیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اب تک چار افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔