پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت آج ہوگی

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آبادججز نظر بندی کیس میں سابق صدرپرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد اور جسٹس شوکت عزیز پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

پرویز مشرف کے وکیل الیاس صدیقی ضمانت کے حق میں دلائل دیں گے۔ اس سے پہلے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔