ایم کیو ایم کی23 رکنی نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کردیا گیا

Pakistan

Pakistan

پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے پاکستان اورلندن کے لئے 23 رکنی نئی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈاکٹر نصرت ، انجینئر ناصر جمال اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی رابطہ کمیٹی پاکستان جبکہ ندیم نصرت کو رابطہ کمیٹی لندن کا ڈپٹی کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ جناح گرانڈ کراچی میں ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کی تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس کے شرکا سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی23 رکنی نئی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

الطاف حسین نے ڈاکٹر نصرت ، انجینئر ناصر جمال اور ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کو نئی رابطہ کمیٹی کا ڈپٹی کنوینرز مقرر کئے جانے کا اعلان کیا جبکہ نئی رابطہ کمیٹی میں عادل خان ، خالد سلطان، عامر خان،اسلم آفریدی ، میاں عتیق، یوسف شاہوانی، نثار پنہور، حیدرعباس رضوی ، نسرین جلیل، ڈاکٹرصغیراحمد ، واسع جلیل ، کنور نوید جمیل اور محترمہ ممتاز انوار شامل ہیں۔

الطاف حسین کے اعلان کے مطابق ندیم نصرت جولندن میں موجود ہیں، رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ہونگے جبکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان میں مصطفی عزیزآبادی، طارق جاوید ، محمد اشفاق، طارق میر، محمد انور اور قاسم علی رضاشامل ہیں۔ جنرل ورکرز اجلاس میں الطاف حسین نے دس رکنی کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

الطاف حسین کے اعلان کے مطابق ڈاکٹر ندیم احسان کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج اور ارشاد کمالی جوائنٹ انچارج ہونگے جبکہ کے ٹی سی کے دیگر اراکین میں ایاز حسن، حافظ محمد سہیل، عباس جعفری، کمال ملک ، ارشد سبیل ، محمد ذاکر، علیم الرحمان اور فرحان شبیر شام ہیں۔