کراچی کی کاروباری و تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کی تباہی پاکستان کا مستقبل مخدوش بنارہی ہے
Posted on May 27, 2013 By Abeer Webmaster کراچی
کراچی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث بجلی کا شارٹ فال6ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرچکا ہے ۔ شہری علاقوںمیں 12جبکہ دیہی علاقوں میں 18گھنٹے کے لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے۔کاروباری و تجارتی سرگرمیاں مفقود اور صنعت و ذراعت برباد ہورہی ہے جبکہ امتحانات کے ایام میں طویل ترین لوڈ شیڈنگ نے طلباء کا مستقبل بھی داؤ پر لگادیا ہے
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور سب سے مہنگی بجلی خریدنے کے ساتھ پابندی سے بل ادا کرنے والے کراچی کے شہریوں پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کرنا نہ صرف ان کے ساتھ ظلم بلکہ کراچی کی صنعتی و تجارتی اور کاروباری سرگرمیوںکو نقصان پہنچاکر پاکستان کو معاشی طور پر برباد کرنے کی سازش کے مترادف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف دور میںیہی ملک انہی وسائل کے ساتھ ترقی کررہا تھا اور ہر قسم کے مسائل سے آزاد تھا مگرانہیں اقتدار سے محروم کرنے والوں کی غلط پالیسیوں نے اس ملک کو تباہی و بربادی کا شکار کرکے عوام کو عذاب سے دوچار کردیا ہے ۔