اضلاع کی خبریں26.05.2013
Posted on May 27, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
لاہور( جی پی آئی)ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے بانی وسربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسا لت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ پہرہ دینا ایک بہت بڑا فریضہ ہے۔ختم نبوت تمام مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ ہے،جس سے معمولی انحراف بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔عقیدہ ختم نبوت اسلامی تعلیمات کے لئے ایک قلعے کی حیثیت رکھتا ہے۔لیکن قادیانی ہر وقت ختم نبوت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حنفیہ غوثیہ ، سوڈیوال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان قادیانی سازشوں کا نوٹس لے اور قلیدی آسامیوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ295c قانون ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن و سنت کے احکام پر مشتمل ہے، اس میں تبدیلی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کے لئے حکومت پاکستان ایک خصوصی سیل قائم کرے جو ہر وقت ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف ہونے والی سازشوں کا جائزہ لے اور بروقت تدارک کرے۔اس موقع پر الشیخ السید محمد عمر السلیم القادری البغدادی ، پروفیسر عبدالعزیز خان نیازی ، ڈاکٹر عبدالرشید قادری جلالی، علامہ محمد ذوالفقار نقشبندی جلالی، محمد علی رضوی، محمد نعیم عباس رضوی ، محمد علی خان،محمد حسیب خان ، فرمان احمد ، سہیب خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیرالمومنین سیدنا حضرت علی نے عدل کی بالادستی اور اعلیٰ انسانی اقدارکے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی:ثروت اعجاز قادری
لاہور( جی پی آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ امیرالمومنین سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عدل کی بالادستی اور اعلیٰ انسانی اقدارکے تحفظ کو بنیادی اہمیت دی۔حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور ان کا دور خلافت مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے خلافت کے منصب پر فائز ہو کر ثابت کردیا کہ کسی بھی قسم کا نظام حکومت ا س وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک کہ اس کی بنیادوں میں جذبہ ایثار وقربانی اور عدالت پر قائم نہ ہو ورنہ امن وامان مفقود ہوگا فتنہ و فساد کا بازار گرم ہوگا ۔موجودہ حکمران حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فلسفے چلتے ہوئے فیصلے کریں اور ایثار وقربانی کے جذبے کو اختیار کرتے ہوئے قانون کی بالادستی قائم کریں تو ملک سے دہشتگردی و ٹارگٹ کلنک کے خاتمے کے ساتھ نوجوان نسل میں دورِ عصر کے تحت اسلامی و جدید تعلیمات کو فروغ دے کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لے جایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے اپنے پیغام میں کہا، ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسلام کے دشمن نام نہاد مسلمان جو خارجی ہیں اسلام کی حقیقت کو مسخ کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے ان کا مقابلہ کیا اور انہیں علم سے شکست دیکر اسلام کے حقیقی فلسفے کا دنیا میں پرچار کرکے دین اسلام کو شاد باد کیا۔انہوں نے کہا کہ سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت باطل کے سامنے ڈٹ جانے اور اسلام کے پرچم کو بلند رکھنے کا درس دیتی ہے ۔ آج پوری دنیا میں مسلم حکمران معاشی بدحالی اور ناکامیوں کا شکار اسلئے ہورہے ہیں کہ انہوں نے اپنے اسلاف کے فلسفے سے منہ موڑ لیا اور ذاتی مفادات مصلحت پسندی کا شکار ہوگئے۔مسلم ممالک کے حکمران یہود و نصاریٰ کی بجائے سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نقش ِقدم پر چلیں تو دہشتگردی ، بے روزگاری ،معاشی بدحالی کا خاتمہ ہوجائے گا۔سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی ساری زندگی حق کا پرچار کرنے اور انسانیت کی فلاح و بہبود میں صرف کردی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ سیدنا علی المرتضی ٰ کی تعلیمات پر عمل پیر اہوتے ہوئے باطل قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور عوام کی فلاح و بہبو د کے لئے جدوجہد کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت پنجاب دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والی والی نرسوں کے لواحقین کی مالی امداد کرے ، پروفیسر انجم حبیب وہرہ
لاہور(جی پی آئی) دوران ڈیوٹی انتقال کرنے جانے والی لاہور جنرل ہسپتال کی نرس طالبہ مہوش مشتاق اور سٹاف نرس ثریا جبیں کی یادمیں گزشتہ روز پرنسپل ایل جی ایچ و پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہر ہ کی صدارت میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہو ا جس میںپوسٹ گریجویٹ نرسنگ کالج عشرت اسحاق،پرنسپل نرسنگ سکول رئیسہ اشتیاق،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ بانو،نرسنگ سٹاف و طالبات کے علاوہ مہوش مشتاق کے والدین بھی شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ نرس طالبہ مہوش مشتاق غریب اور محنت کش والدین کی اکلوتی اولاد تھی ،حکومت پنجاب اور محکمہ صحت پنجاب کو بچی کے والدین کو فوری مالی امداد کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نرسنگ طالبات کو دیگر سرکاری ملازمین کی طرح گروپ انشورنس کی سہولت دے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اس موقع پر نرسنگ سکول کے ایک کمرے کومرحومہ طالبہ مہوش مشتاق کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے کہا کہ مہوش کے والدین کو جنرل ہسپتال سے تاحیات مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل رہے گی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ چند روز پہلے ڈیوٹی کے دوران انتقال کر جانے والی سٹاف نرس ثریا جبیں کے ایک بچے کو قانون کے مطابق ادارے میں ملازمت بھی دی جائے گی اس موقع پر انہوں نے نرسنگ سٹاف کے لئے سک روم اور چیچنگ روم کے لئے کمرے تفویض کرنے کا بھی اعلان کیا انہوں نے پرنسپل نرسنگ سکول کو بھی ہدایت کی کہ وہ ہر چھ ماہ بعد سٹاف کا فزیکل چیک اپ یقینی بنائیں ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ نرسنگ کالج عشرت اسحاق نے کہا کہ چند دنوں کے وقفے سے ادارے کی دو نرسوں کا انتقال کر جانا بہت افسوسناک ہے انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ کسی بھی جسمانی بیماری یاذہنی الجھن کو چھپانے کی بجائے اپنے اساتذہ سے ضرور شیئر کریںتا کہ اس کا حل نکالا جا سکے پرنسپل نرسنگ سکول رئیسہ اشتیاق نے کہا کہ نرس طالبات اور سٹاف کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ریفرنس میں مہوش مشتاق کی کلاس فیلو زوبیہ ستار نے بھی اظہار خیال کیا اور مرحومہ کی خوش اخلاقی اور اوصاف حمیدہ پر روشنی ڈالی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم اسلامی انقلاب ، سماجی ، قانونی جمہوری جدوجہد اور انتخابات کے ذریعے ہی لانے پر کاربند ہیں:لیاقت بلوچ
لاہور (جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاکہ جماعت اسلامی محض سیاسی اور انتخابات میں حصہ لینے والی جماعت ہی نہیں یہ ایک دینی ، نظریاتی اور انقلابی جماعت ہے ۔ انتخابات ہمارے نزدیک قیادت اور نظام کی اصلاح کا ذریعہ ہیں ۔ ہم اسلامی انقلاب ، سماجی ، قانونی جمہوری جدوجہد اور انتخابات کے ذریعے ہی لانے پر کاربند ہیں ۔ جماعت اسلامی دعوت دین ، عوامی خدمت اور اصلاح سماج کا کام مسلسل کرتی رہتی ہے ۔ ہم نے کبھی بھی محض انتخابات پر انحصار کیا ہے نہ ہی آئندہ انتخابات پر ہی ہمارا انحصار ہوگا۔ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواروں نے مال و دولت اور بے دریغ میڈیا مہم کے مقابلہ میں جماعت اسلامی کا منشور اور دعوت دین پہنچائی ہے ۔ دوسری جماعتوں کے امیدواروں نے ایک حلقہ میں جو کچھ خرچ کیا ہے ، اتنا جماعت اسلامی نے پورے ملک میں خرچ نہیں کیا۔ بہر حال ہم عوام کا فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ عوام جلد جذباتی ماحول اور دھڑے بندی سے آزاد ہوں گے اور خالصتاً حق کی جانب آئیں گے ۔ انتخابات میں بہت بڑے پیمانے پر افراد میسر آئے ہیں انہیں منظم کریں گے ۔ تنظیم میں وسعت اور استحکام لائیں گے اور عوامی خدمت اور فلاح کا کام جاری رہے گا ۔ مغربی سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ ، ، عوام کے دکھوں اور مسائل کو ختم کرنے ، امریکی غلامی سے نجات کی مہم جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید احسان اللہ وقاص کی جانب سے این اے 126 کے کارکنان کے عزم نو کنونشن اور عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ چاروں صوبائی حکومتوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ آئین کے مطابق عوام کا بلدیاتی اداروں کے قیام کا حق بحال کریں ۔ بلاتاخیر بلدیاتی اداروں کے لیے قانون سازی کی جائے اور نظام ایسا لایا جائے جس سے مالی اور انتظامی اختیارات عوامی فلاح و بہبود کے لیے نچلی سطح پر منتقل ہوں ۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرائے جائیں ۔جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ نگران حکومتیں غیر متنازعہ انتخابات کے انعقاد اور بجلی بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں ۔ مرکز اور چاروں صوبوں میں پی پی پی ، جے یو آئی ف ، اے این پی ، مسلم لیگ اور ایم کیو ایم کی مشاورت سے حکومتیں قائم ہوئیں ۔مرکزی اور صوبائی حکومتوںکے لیے اب بڑا چیلنج ہے کہ بجلی بحران ختم کریں ، یوٹیلٹی بلز کی قیمتیں عوام کے لیے قابل برداشت بنائیں ۔کرپشن اور بد انتظامی کا خاتمہ کریں ۔ طالبان سے مذاکرات کا نعرہ اچھا ہے لیکن یہ کسی کو معلوم نہیں مذاکرات کن سے ہوں گے اصل مسئلہ ناکام اور غلام ذہن پالیسیوں کی تبدیلی کاہے ۔ خطہ میں امریکی غلامی سے نجات کے لیے پاکستان ، چین ، ایران ، افغانستان مضبوط سیاسی ، دفاعی اور اقتصادی طاقت بنیں ۔ سعودی عرب سے نئی حکومت کو جو بھی امداد ملے اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ سعودی عرب سے عوام کا محبت اور احترام کا رشتہ ہے لیکن امریکی دبائو میں ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا معاہدہ کسی قیمت پر ترک نہ کیا جائے ۔ اس موقع پر میاں مقصود احمد ، سید احسان اللہ وقاص ، خالد احمد بٹ ، محمد انور گوندل اور اسلم قریشی نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی کی پاکستانی قوم کی دلوں میں بستی ہے اس کو ختم کرنے والے خود مٹ گئے : پرویز رفیق
لاہور(جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر پرویز رفیق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پاکستانی قوم کی دلوں میں بستی ہے اس کو ختم کرنے والے خود مٹ گئے پیپلز پارٹی کوسازش کے زریعے دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی گئی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مخالفین نے جو دعوے کئے ہیں وہ سب کے سامنے آجائیں گے، پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں جمہوریت کے لئے مشکل فیصلے کئے نو منتخب حکومت کو بھی جمہوری روایت کو برقرار رکھنا پڑھے گا ورنہ پاکستانی قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی اور آئندہ بھی مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلک اور فرقے کو ختم کرنے کے لیے امت کے تصور کو عام کرنا ہوگا، :سید منورحسن
لاہور (جی پی آئی)جماعت ِ اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ منبر و محراب بڑی قوت کے حامل ہیں،معاشرے کی تبدیلی کے لیے علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،مدارس میں ایسے افراد تیار کرنے کی ضرورت ہے جو امت کی قیادت کریں،مسلک اور فرقے کو ختم کرنے کے لیے امت کے تصور کو عام کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ حنیفیہ سعود آباد ملیر میں سالانہ تقریب تکمیل بخاری شریف سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے سے جمعیت اتحاد العلماپاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا عبد المالک،جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،کراچی کے امیر محمد حسین محنتی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔سید منورحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک نظام ِ تعلیم وہ ہے جو مدرسوں میںرائج ہے جب کہ دوسرا نظام اسکولوں کا ہے،مدت سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ ان دونوں نظام تعلیم میں موجود فرق کو ختم کر دیا جائے،مگر یہ بات سب کے علم میں ہے کہ بر صغیر میں انگریزوں کی آمد کے بعد بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں،لوگوں نے انگریز ی زبان بولنا اور انگریزوں کی نقالی ہی کو ترقی سمجھ لیا،ہندوستان میں ایک بڑا طبقہ وہ تھا جس نے سر سید احمد کی بات مانی اور خود کو انگریز جیسا بنانے کی کوشش کی،دوسرے لوگ وہ تھے جو کہتے تھے کہ انگریزوں کی اچھی بات قبول کر لی جائے اور تیسرا طبقہ وہ تھا جو انگریزوں اور انگریزی زبان سے کلیتاً اجتناب کرنے کاکہتا۔انہوں نے کہا کہ اصلاً درس نظامی کی صورت میں جو نظام تعلیم قائم ہے وہ ایک دفاعی حکمت عملی کا پیغام تھا،دیوبند کے مدارس کی بڑی خدمات ہیں یہیں سے انگریزوں کے خلاف جنگ کے لیے لوگ نکلے اور ایسے علمائے کرام پیدا ہوئے جن پر پوری امت کو فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں مدارس کے ذریعے جو قیادت ابھر کر سامنے آئی تھی بد قسمتی سے آج ایسی قیادت سامنے نہیں آرہی اور نہ ہی بڑے انقلاب کے لیے لوگ تیار کیے جا سکے۔انہوں نے کہا کہ جو طلبہ آج سند لے کر فارغ ہو رہے ہیں انہیں یہ بات سمجھنا چاہیے کہ ان کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے،معاشرے میں تبدیلی کے لیے اب انہیں اپنا کردار ادا کرنا ہے،اس لیے ضروری ہے کہ فارغ ہونے والے طلبہ اپنے ذوق کے مطابق اپنے مطالعے کو وسعت دیں،اور اپنی بصیرت میں اضافہ کریں،انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تحریک اسلامی نے ایسے علماء کرام پیدا کیے ہیں جن کی سوچ عالمی اور عمل مقامی ہے،اور یہی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلک اور فرقے کو ختم کرنے کے لیے امت کے تصور کو عام کرنا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا بڑا سبب وہ کرپٹ لیسکو افسران ہیں : ڈاکٹر فرید احمد پراچہ
لاہور(جی پی آئی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ لاہور میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا بڑا سبب وہ کرپٹ لیسکو افسران ہیں جنہیں دو دو کروڑ روپے لے کر سابق دور اقتدار میں ایس ای ایکسئن اور ایس ڈی او مقرر کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم کے بھانجے سمیت ان کے قریبی عزیز لاہور میں تعینات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی وقت میں کئی فیڈر بند کر کے فیکٹریوں اور مارکیٹوں کو 26 ہزار فی گھنٹہ کے حساب سے بجلی فروخت کی جارہی ہے ۔ ایک طر ف اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے دوسری طرف ایسے علاقے ہیں جہاں دن میں صرف دو گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے ۔ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ اگر ان بدعنوان افسران نے اپنا گھنائونا کاروبار بند نہ کیا اور اپنی بجلی چوری کو پورا کرنے کے لیے صارفین میں تین تین سو یونٹ زائد ڈالنے کا سلسلہ ختم نہ کیا تو ان کے خلاف عوامی مظاہرے کیے جائیں گے اور لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام ان بدعنوان افسران کا محاسبہ و گھیرائو کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ ن انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتی :چوہدری عبدالغفور خاں
لاہور( جی پی آئی) سابق صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری عبد الغفور خاں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتی لیکن قومی وسائل کی لوٹ مار کا حساب ضرور لے گی۔ عوام اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے کہ قومی خزانہ کس نے مال ِ مفت سمجھ کر کھایا ہے اور کس نے سرکاری وسائل عوام پر صرف کئے، ملک کو اس وقت مختلف چیلنجز خصوصاً توانائی کے بحران اور امن و امان سمیت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آکر ملک کے تمام مسائل کو حل کرے گی، لوڈشیڈنگ میں کمی لانے اور توانائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل عوام کے مسائل حل کرنے پر خرچ کئے جائیں گے، عوام کو معلوم ہوجائے گا کہ کس نے وسائل کھائے ہیں اور کس نے وسائل استعمال کئے ہیں۔ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔ہم عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں اور اقدامات کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر کو پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیا
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پنجاب اور نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کو پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا گیااور انہیں مختلف آزاد ارکان اور پارلیمانی گروپس سے رابطے کا خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈاکٹر سید وسیم اختر نے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر اس سے قبل2002میں متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے طور پر ذمہ داریاں اداکرچکے ہیں۔ڈاکٹر سید وسیم اختر تیسری بار بہاولپور سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوری نظام کو مستحکم بنانے اور ملک میں قیام امن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں مل کر بھرپور کردار ادا کرے گی :عابد حسین
لاہور( جی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری نظام کو مستحکم بنانے اور ملک میں قیام امن کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی، صدر آصف علی زرداری نے اسی مفاہمی پالیسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پانچ سال تک جمہوری قوتوں کو توام بخشا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ جمہوری حکومت نے پانچ سال مکمل کرتے ہوئے انتقال اقتدار کا شرف حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کسی آمرانہ قوت کا متحمل نہیں ہو سکتا اس لئے ضروری ہے کہ جموری قوتوں کے ساتھ مل کر ملک کو دوچار بحرانوں سے نجات دلائی جائے، جموری نظام کے علاوہ کوئی نظام ملک کو درپیش چیلنجز سے نجات نہیں دلا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لوڈشیڈنگ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور بدنظمی کانتیجہ ہے:سینیٹر پروفیسر ساجد میر
لاہور( جی پی آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور بدنظمی کانتیجہ ہے جس پر نگران حکومت جلتی پر تیل ڈال رہی ہے نگران حکومت سے کسی خیر کی توقع نہیں وہ بھی پیپلز پارٹی کا چربہ ہے جسے قوم کو درپیش سب سے بڑے بحران کی کوئی پروا ہی نہیں ہے ۔ مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کی خبریں تشویش ناک ہے۔ بھارت کو کی جانے والی ادائیگی سے اپنے بند پڑے پلانٹ چالو کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ سے محروم نگران حکومت اگر ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اربوں روپے تقسیم کرسکتے ہیں تو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے جان چھڑانے کیلئے مذکورہ رقم کیوں فراہم نہیں کررہے۔ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ملکی معیشت پستی کی طرف جا رہی ہے، بیروزگاری اپنی انتہاکو پہنچی ہوئی ہے۔ نگران حکومت نے 20 مئی کو رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ سترہ دنوں کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 183 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں۔ ایسے حالات میں ترقیاتی کاموں سے زیادہ بجلی کی قلت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا ء انہوں نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے جس طرح امریکی سفیر کے سامنے جس طرح کھلے لفظوں میں ڈرون حملوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے وہ پوری قوم کے دل کی آواز ہے اور امید ہے کہ وہ حکومت سنبھالنے کے بعد بھی پاکستان کو دہشت گردی کی اس جنگ سے ہونے والے نقصانات سے بچانے کی بھرپور کوشش جاری رکھیں گے اور ڈرون حملوں کو روکنے کیلئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے جس کیلئے ضروری ہے کہ امریکیوں کو باور کرایا جائے ان حملوں کی وجہ سے عوام میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے اور خود امریکہ سمیت دنیا بھر میں ان حملوں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور بدامنی دور کرنے کیلئے مسلم لیگ ن ٹھوس اقدامات کرے گی : رانا تنویر ناصر
لاہور( جی پی آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا تنویر ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسائل سے نکالنے اور بدامنی دور کرنے کیلئے مسلم لیگ ن ٹھوس اقدامات کرے گی مسلم لیگ ن نے حکومت سنبھالنے سے پہلے ہی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں تاکہ وقت ضائع کئے بغیر ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک دور سے گزر رہے گزشتہ ادوار حکومت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اس وقت قوم بڑی مشکل حالت میں ہے۔ پاکستان مسائل کی دلدل میں ڈوبا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پاکستان کا درد رکھنے والی جماعت ہے مسلم لیگ ن ملک کو مسائل سے نکالنا چاہتی ہے، پاکستان کو اندھیروں سے نکالنا مسلم لیگ (ن) کے منشور کا ترجیح نکتہ ہے۔ مسلم لیگ ن نے توانائی کا بحران ختم کرنے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کر رکھی ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میںآتے ہیں توانائی کے بحران کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر ے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی ضلعی شوری کا اہم اجلاس آج منعقد ہوا
لاہور(جی پی آئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی ضلعی شوری کا اہم اجلاس آج منعقد ہوا، اجلا س میں علامہ امتیاز کاظمی کو اگلے 3 سال کے لئے ضلع لاہور کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ۔اجلاس میں لاہور کے تمام یونٹوں نے شرکت کی،اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری علامہ اقبال کامرانی نے اپنا اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے انتہائی نا مساعد حآلات کا مقابلہ کر کے انتہائی مختصر وقت میں ایک بڑا سفر طے کیا ہے ، ہمارا امتحان ملت کا اندرونی محاذ اور بیرونی محاذ دونوں ہیں ، ہمیں ابھی بہت سفر کرنا ہے ، ہماری کامیابی وحدت میں ہے ، انہوں نے اپنی کابینہ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔انتخابی عمل کے مطابق یونٹس سے تجاویذ لی گئیں ، اور ضلعی کابینہ نے بھی نام پیش کئے ،صوبائی الیکشن کمیشن نے ان میں سے 3 ناموں پر الیکشن کرایا اور اکثریتی امیدوار کو کامیاب قرار دیا ۔صوبائی سیکرٹری جنرل لامہ عبدلخالق اسدی نے اپنے خطاب میں لاہور کابینہ کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا ،اور کہا کہ لاہور کے سر پر یکم جولائی کی کامیابی کا سہرا اسی کابینہ کی کاوشوں سے سجا ، مجلس وحدت مسلمین کے دستور کے مطابق مرکز ، صوبہ اور اضلاع میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں تاکہ تنظیمی عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔اسی طرح یونٹس میں بھی انتخابات کے ذریعے نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی علامہ امتیاز کاظمی نے اپنے مختصر خطاب میں اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ تما م افراد کے ساتھ تنظیمی عمل کو مذید فعال بنائیں گے ۔ امامِ زمانہ سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق عطا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی کی موجودہ صورتحال سابق حکمرانوں کی مبینہ بدعمالیوں کامنطقی نتیجہ ہیں۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احسان گنجیال بجلی کی موجودہ صورتحال سابق حکمرانوں کی مبینہ بدعمالیوں کامنطقی نتیجہ ہیں۔جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کررکھا ہے ،جبکہ دوسری طرف بجلی کی طویل لو ڈشیڈنگ کے باعث ملک کا معاشی ڈھانچہ بری طرح تباہ ہوکررہ گیا ہے ،جسکے ہماری برآمدات پر منفی نتائج مرتب ہورہے ہیں نتیجہ میں ملک وقوم کو تاریخ کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،صنعتیں بند پڑی ہیں اور ان میں کام کرنیوالے مزدور بیروز گار ہوکررہ گئے ہیںان خیالات کا اظہار مقامی ہو ٹل میں مسلم لیگی رہنما کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک لوٹنے والے ٹولے اور ترقی کے مخالفین کو عوام نے مسترد کر دیا ہے پورے ملک میں شیر کی فتح حق اور صداقت کی جیت ہے عوام مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کر اپنے لئے ترقی روشنی اور خوشحالی کو چن لیا ہے میاں نواز شریف عوام کی دی ہوئی طاقت سے ملک کو آگئے لے جانے کے ایجنڈے پر عمل کریں گے (ن) لیگ نے قوم سے جو بھی وعدے کئے ہیں ان کو اقتدار میں آکر پورا کیا جائے گا کیونکہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے کے بعد ہمیشہ ملک کو معاشی لحاظ سے محفوظ بنایا ہے اور غریب عوام کے مسائل کو بھی ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کیا گیا ہے۔ عوام کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکول وین اور ویگنوںمیں سلنڈر پر پابندی لگائی جائے : جماعت اسلامی پنجاب
لاہور(جی پی آئی) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے گجرات میں سکول وین میں آگ کے درد ناک حادثہ میں ٹیچر سمیت 16بچوں کی ہلاکت کے واقعہ پر شدید افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی ذمہ داری نگران حکومتِ پنجاب پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ویگنوں اور بسوں میں سلنڈر پھٹنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔اب تک درجنوں افراد ان افسوسناک واقعات میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ سکول وین اور پبلک ٹرانسپورٹ میںCNGسلنڈر لگانے پر حکومتِ پنجاب فی الفور پابندی عائد کرے اور گجرات کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو حکومتِ پنجاب مالی معاوضہ اداکرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لائرز فورم کا اجلاس زیر صدارت چوہدری سلیمان گجر ایڈووکیٹ منعقد ہوا
گوجرانوالہ (جی پی آئی)لائرز فورم کا اجلاس زیر صدارت چوہدری سلیمان گجر ایڈووکیٹ منعقد ہوا جس میں ایکس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم گوجرانوالہ رانا اشفاق احمد شفیع ایڈووکیٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا رانا نذیر احمد کان نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی اور مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے اور ہر قدم پر میاں نواز شریف کے ہاتھ محفوظ کئے یہی وجہ ہے کہ وہ زیر ک سیاستدان ہیں انہوں نے کہا کہ لائرز فورم گوجرانوالہ میا ں نواز شریف سے استدعا کرتی ہے کہ رانا عمر نذیر احمد خان کو وفاقی وزیر بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کی حکومت پانچ سال میں ہر شے کھا گئی:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کی حکومت پانچ سال میں ہر شے کھا گئی،قومی دارے ہڑپ کرجانے والے گروہ کو عوام کی جانب سے الیکشن میں اپنے کئے کی سزا ملی ، نواز شریف تباہ حال قومی اداروں کی تعمیر نو کریں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر راجپوت برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ سابق حکمرانواں کی نیت اور سمت درست ہوتی تو آج پاکستان کے عوام کو موجودہ بدترین صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا،مسلم لیگ ن حکومت میں آ کر عوام کے لئے فوری ریلیف کی کوشش کرے گی ،اس موقع پرصدر برادری راجپوتاں ڈاکٹر نعیم الحق،سرپرست اعلیٰ ٰچوہدری علی حسین،جنرل سیکرٹری عبدالقیوم بھٹی،پولیٹیکل سیکرٹری طارق محمود،حاجی نصیر جنجوعہ،صدیق بھٹی، اسلم چغتائی،یوسف چغتائی بھی موجود تھے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وکلاء برادری آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی:چوہدری خالد لطیف ایڈووکیٹ
گوجرانوالہ (جی پی آئی) سابقہ سیکرٹری بار اور آئندہ الیکشن میں صدارت کے امیدوار چوہدری خالد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء برادری آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر مشکل میں عدلیہ کا ساتھ دے گی انہوں نے کہا کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیا ر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ وکلاء کی فلاح کیلئے دن رات کام کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پارٹی اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میںخرم دستگیر خان کو وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں دی جائیں: محمد ارشا
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر کارکن محمد ارشاد المعروف پپو مٹھائی والے نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی اور ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میںفرزند گوجرانوالہ انجینئر خرم دستگیر خان کو وفاقی وزیر کی ذمہ داریاں دی جائیں،مسلم لیگی کارکنوں کے اجتماع خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجینئر خرم دستگیرخان جیسے قابل،ذہین اور محنتی لیڈر روز روز پیدا نہیں ہوتے،آج تک انہیں پارٹی قیادت کی طرف سے جو بھی ذمہ داری دی گئی ہے اسے انہوں احسن طریقے سے نبھایا ہے اور وہ نئی سوچ اور نئے نئے خیالات کے ذریعے قوم کو درپیش سنگین چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،وقت آگیا ہے کہ پارٹی قیادت انکی خداداد صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرے تاکہ خرم دستگیر خان پہلے سے بھی زیادہ بہتر اور موثر طریقے سے کام کر سکیں،اس موقع پر آصف بشیر ڈار،طارق بٹ،اللہ دتہ بٹ،حاجی احسان بٹ،عبدالغفور گجر نمبردار،احسانہ اللہ،حاجی عرفان،حاجی شمشاد بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتخا ر احمد چیمہ اور شو کت منظور چیمہ نے زیا دہ ووٹ حا صل کر کے اپنے حریفو ں پر وا ضع بر تری حا صل کی:علا مہ صا ئم کر نا لی
وزیر آ باد (جی پی آئی) وزیر آ باد کی تا ریخی و سیا سی اہمیت کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے ووٹرو ں ،کا رکنو ں کے درینہ مطا لبے پر میا ں برادران وزیر آ باد کو وفا قی و صو با ئی کا بینہ میں نما ئندگی دیکر کا رکنو ں کے حو صلے بلند کر یں وزیر آبا د سے مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ایم این اے جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ اور ایم پی اے شو کت منظور چیمہ نے عوام کی طا قت سے پہلے سے زیا دہ ووٹ حا صل کر کے اپنے حریفو ں پر وا ضع بر تری حا صل کی ان خیا لا ت کا اظہا ر بزرگ مسلم لیگی رہنما تحریک پا کستان کے کا رکن علا مہ صا ئم کر نا لی ،محمد اعجا ز المعروف پا رس انڈسٹریز والے ،با بو محمد اکرم سنڈل عمر میرج ہا ل والے ،حا جی سعید اختر منہا س،عا مر خا ں ،دلا ور چیمہ ،علی اکبر ،ابرار نعیم ،قا سم طا ہر و دیگر سما جی عوامی حلقو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کے دو ران کیا ۔انہو ں نے مسلم لیگ (ن) کے سر برا ہ اپنے محبو ب قا ئد میا ں محمد نواز شریف سے مطا لبہ کیا کہ وزیر آ باد کے عوام کا ایک ہی مطا لبہ وزیر آ باد کو قو می و صو با ئی اسمبلی میں نما ئندگی دی جا ئے ۔دو نو ں نو منتخب ایم این اے و ایم پی اے بھرپور صلا حیتو ں کے حا مل ہیں انکی کا بینہ میں شمو لیت سے وزیر آ باد میں مسلم لیگ (ن) کا گراف او نچا ہو گا ۔تحصیل ویر آ باد پہلے بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور آ ئندہ بھی مضبو ط قلعہ ثا بت ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیا ست کو عبا دت سمجھ کر کر تے ہیں: مو لا نا حا فظ محمد رفیق عا بد علوی
وزیر آ باد (جی پی آئی) سیا ست کو عبا دت سمجھ کر کر تے ہیں ملک پا کستا ن و کسی بھی ریا ست کے نظا م کو درست کر نے کے لئے وہا ں کی عوام کی رائے درست کر نا ہو گی ۔عوام کی خد مت میں ہمیشہ سر گرم ہیں اور اس جذ بے کو مز ید فرو غ دیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر جنرل سیکر ٹری جمیعت علما ہ اسلا م (ف) گو جرانوالہ مو لا نا حا فظ محمد رفیق عا بد علوی نے جا معہ اسلا میہ عا ئشہ للبنا ت گلی جا لیا ں والی میں تکمیل بخا ری شر یف کی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر مو لا نا عبد ا لقدوس قا رن ،مفتی محمد اسعد مد نی ،قا ری منصو ر احمد ،مفتی انور کما ل ،مو لا نا ابو بکر حسا ن ،مفتی محمو د الحسن طیب ،قا ری حسین خا ں ہزاروی بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ مرد پڑ ھے فرد پڑ ھے عورت پڑ ھے تو خا ندان پڑ ھے ۔خواتین میں دین اسلا م کی آ گا ہی خا ندان کی تر بیت کے جا نب اہم قد م ہے ۔عورت کے دین دار ہو نے سے پو را گھر دین اسلا م کی روشنیو ں سے منور ہو گا ۔مو جود ہ زما نے میں دین اسلا م کی تعلیما ت کو عام کر نے سے ہی معا شرے میں امن و سکو ن بر پا ہو گا ۔جن طا لبا ت نے پا نچ سالہ بخا ری شر یف کا کورس مکمل کر کے عا لما بنی وہ اور انکے والدین یقینا مبا رکبا د کے مستحق ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں لٹیرو ں اور اندھیرو ں کا با ب ہمیشہ کے لئے بند ہو نے والا ہے : افتخار احمد چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن اسمبلی جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں لٹیرو ں اور اندھیرو ں کا با ب ہمیشہ کے لئے بند ہو نے والا ہے مسلم لیگ (ن) ملک و قوم کی نما ئندہ جما عت ہے جو ملک کو مسا ئل سے با ہر نکا لے گی ۔ نواز شریف کی جرات و حکمت اور دیا نت والی قیا دت تا ریکیو ں کو جا لو ں میں بد ل کر عظیم تر پا کستان کی منز ل حا صل کر ے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سا بق چیئر مین بلد یہ خواجہ محمد جمیل ایڈ ووکیٹ کے چیمبر میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر محمد شیراز میر ایڈ ووکیٹ ، سا بق
صدر با ر عر فا ن مقبو ل بٹ ،سا بق سیکر ٹری با ر محمد ارشد کنگ،میا ں ذکا ء اللہ،جواد عا رف ،لیا قت علی چرا ء ،محمد اشرف کا ہلو ں ،ارسلا ن ریا ض ،عا طف یعقو ب ایڈ ووکیٹ ،صدر پر یس کلب افتخا ر احمد بٹ ،شیخ صلا ح الدین ،مہر طا ہر جا وید مٹھو ،چیئر مین الیکٹرا نک میڈ یا کا شف محمد خا ں و دیگر بھی مو جو دتھے ۔انہو ں نے کہا کہ قو می ادارو ں کے مر دا ڈھا نچو ں میں جا ن ڈا لنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی ٹیم سچی نیت اور جذ بہ حب الوطنی کے تحت کا م کر ے گی اور انتھک محنت کر کے ملک کا مقدر بدل دے گی ۔الیکشن میں انہیں عوام کی جا نب سے ملنے والی عوامی پذ یارائی نا قا بل فرا مو ش ہے اور عوام نے مسلم لیگ (ن) پر اعتما د کر کے ملکی تر قی و خو شحا لی کی مہر ثبت کر دی ہے ۔افتخا ر احمد چیمہ نے کہا کہ پا کستان کے محب وطن شہریو ں اور نو جوانو ں نے ثا بت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسا ئل سے نجا ت دلا سکتی ہے ۔(ن) لیگ نے قو م کی فلا ح کا بیڑا اٹھا یا ہے تما م ملکی معا ملا ت آ ئی ن و قا نو ن کے تحت حل کئے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ میا ں نواز شریف اور شہبا ز شریف قو م کو تر قی اور خو شحا لی کی را ہو ں پر گا مزن کر نے کے لئے سر دھڑ کی با زی لگا دیں گے ۔وکلا ء برادری کو ججزبحا لی اور جمہو ریت کے لئے چلا ئی جا نے والی تحریک میں جرات مندانہ کر دار پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔افتخا ر احمد چیمہ نے کہا کہ الیکشن میں بر ی طر ح ہا رنے والے شد ت غم میں مبتلا ہو کر عوامی مینڈیٹ کی تو ہین کر رہے ہیں اور بلا ثبو ت دھا ندلی کا واویلا کر کے اپنا غم غلط کر نے کی نا کا م کو ششو ں میں مصروف ہیں حا لا نکہ حقیت یہ ہے کہ عوام کے ہا تھو ں پٹے ہو ئے ایسے عنا صر کا کو ئی سیا سی مستقبل نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر ہما رے حکمرا ن حضرت علی کی طر ز پر حکمرا نی پر عمل پیرا ہو جا ئیں تو ملک پا کستان امن و سکون کا گہوارہ بن جا ئے : راجہ اعجاز
وزیر آ باد ( جی پی آئی) سید نا حضرت علی المر تضیٰ رسولۖ کے چچا زاد بھا ئی و دا ما د چو تھے خلیفہ ہیں آ پ کے بے شما ر فضا ئل ہیں اگر ہما رے حکمرا ن حضرت علی کطر ز پر حکمرا نی پر عمل پیرا ہو جا ئیں تو کو ئی وجہ نہیں کہ ملک پا کستان امن و سکون کا گہوارہ بن جا ئے ۔امیر المو منین حضرت علی کا دور حکو مت ہما ری تا ریخ کا در خشندہ ستا رہ ہے جہا ں عد ل و انصا ف کا دور دورہ تھا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سنیئر مر کزی وائس چیئر مین قو می امن کمیٹی و چیئر مین المثمن سو سا ئٹی پیر را جہ اعجا ز اللہ خا ن ،مر کزی لیگل ایڈ وائزر قو می امن کمیٹی را جہ عثما ن اللہ خا ن ایڈ ووکیٹ اور مر کزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری صا حبزادہ محمد رفیق نعیم نے مثمن بر ج وزیر آ باد میں یو م ولا دت حضرت علی المرتضیٰ کے سلسلہ میں ایک تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ حضرت علی کے دور حکو مت میں بد امنی و دہشت گر دی کا نا م و نشان تک نہ تھا مگر آ ج کے حکمرا ن اسلا م کے سنہری اصو لو ں کو بھو ل کر یہو د نصا رٰ کے پیچھے بھا گ رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ اگر دنیا میں عز ت و تو قیر چا ہتے ہو تو حضرت علی کے دور حکمرا نی کا مطا لعہ کر و اور انکے سنہر ی اصو لو ں پر عمل پیرا ہو کر ارض پا کستان کو دنیا میں تر قی یا فتہ مما لک کی صف میں لا کھڑا کریں اور ملک پا کستا ن سے لا قا نو نیت ،اقر با ء پر وری کا قلع قمع کر یں۔