فرانس،ڈیڑھ لاکھ افراد کا ہم جنس پرستی کے قانون کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

France

France

پیرس (جیوڈیسک) پیرس فرانس میں ڈیڑھ لاکھ افراد نے پیرس کے مرکزی علاقے میں ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اجازت دینے کے قانون کے خلاف ایک بہت بڑا جلوس نکالا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں 96 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔فرانسیسی صدر نے ہم جنس پرستوں میں شادی کو قانون قرار دینے کے لیے گزشتہ ہفتے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔

جوڑوں کو بچے گود لینے کی بھی اجازت ہو گی۔فرانسیسی عوام اس قانون کے حوالے سے منقسم ہے،دائیں بازو کے ایک تاریخ دان نے اپنے آپ کو پیرس کے مشہور نوٹرے ڈیم کتھیڈرل کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر لیا اور اپنے پیچھے چھوڑے گئے پیغام میں انہوں نے ہم جنس پرست افراد کی شادی کی مذمت کی تھی۔