مظفر آباد (جیوڈیسک) میرپور اور کوٹلی آزادکشمیر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے دوران میرپور اور کوٹلی آزادکشمیر میں تمام بازار اور مارکیٹیں بند ہیں۔
سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے اورمختلف علاقوں میں شہری احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ میرپور میں مظاہرین نے منگلا پاور ہاوس کے گھیراو کیلئے مارچ شروع کردیا ہے۔