اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نومنتخب ارکان قومی اسمبلی یکم جون کو حلف اٹھائیں گے ، ذرائع کے مطابق یکم نومبر کو اجلاس بلانے کی سمری اب سے کچھ دیر بعد صدر مملکت کو روانہ کی جانے والی ہے۔ذرائع کے مطابق یکم جون کو نومنتخب ارکان قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔
دو جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ، 3 جون کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا چنا عمل آئے گا۔ 4 جون کو وزیراعظم کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ، جبکہ نئے وزیراعظم کا انتخاب 5 جون کو ہو گا۔