امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات ، 14 افراد ہلاک

U.S.

U.S.

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا میں گن کلچر پر بحث اور فائرنگ کے واقعات ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ آج بھی دو افراد جان سے گئے۔ جمعہ سے اتوارتک فائرنگ کے 10سے زیادہ واقعات پیش آئے جس میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ خبر کراچی شہر کی نہیں بلکہ ذکر ہے امریکا کا جہاں نوجوانوں میں گن کلچرپروان چڑھ رہا ہے،آج بھی ریاست ٹیکساس کی کونچوکاونٹی میں ٹرک سوار حملہ آور نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

حملے میں کانٹی شیرف سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، 23 سالہ حملہ آور کا تعلق نارتھ کیرولینا سے تھا۔اس کے پاس سے رائفل ، ہیڈ گن اور کئی راونڈز بھی ملے ہیں۔ اس سے قبل شکاگو میں فائرنگ کے10سے زائد واقعات میں 12 افرا د ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر کم سن تھے۔

اور ان کی عمریں31 سے17سال کے درمیان تھیں۔ ایک مقامی وکیل کے مطابق تعلیمی ذرائع میں کمی ، بے روزگاری میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی غربت نوجوان نسل کو پر تشدد واقعات ملوث کر رہی ہے۔