مظفر آباد (جیوڈیسک) مظفر آباد آزاد کشمیر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف مشتعل عوام نے احتجاج کیا ہے ، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں زبردست جھڑپیں ہوئیں ، پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ سے کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی تاہم مظاہرین منتشر نہیں ہو رہے۔
ان کا موقف ہے کہ منگلا پاور ہاس کا گھیرا ضرورکیا جائے گا۔اس موقع پرمظاہرین کو انتظامیہ کی جاب سے نوٹیفکیشن بھی دکھایا گیاجس کے مطابق متعلقہ علاقے میں اب صرف 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی لیکن مظاہرین نے نوٹیفکیشن کو مسترد کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ایسے نوٹیفکیشن پہلے بھی دکھائے گئے ہیں تاہم ان پر عمل در آمد نہیں کیا جاتا۔