سانحہ گجرات : گوجرانوالہ میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ شروع

Vehicle Certificate

Vehicle Certificate

گجرات (جیوڈیسک) گجرات میں بچوں کی سکول وین حادثے کے بعد اعلی حکام کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں ٹریفک پولیس نے لوکل روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کے گیس سلنڈر اور فٹنس سرٹیفکیٹ چیک کرنا شروع کر دیے۔

گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں پنڈی بائی پاس ، چند دا قلعہ ، سیالکوٹ بائی پاس اور شہر کی مختلف شاہراہوں پر پولیس اور ٹریفک وارڈنز کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی ہے جہاں سے گذرنے والی ہر گاڑی کو روک کر گیس سلنڈر سمیت اس کی فٹنس چیک کی جارہی ہے۔

تسلی کے بعد ہی انہیں وہاں سے گذرنے کی اجازت ملتی ہے جبکہ غیر تسلی بخش گاڑیوں کے موقع پر چالان کرنے کے علاوہ ڈرائیورز کو سخت وارننگ بھی دی گئی کہ وہ اپنے گاڑی کو ہر لحاظ سے مکمل کر کے ہی سڑکوں پر لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔