ججز نظر بندی کیس : مشرف کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے پرویز مشرف کی ضمانت خارج ہونے کے بعد ان کے وکیل الیاس صدیقی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور سماعت چار جون تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب لال مسجد کے سابق خطیب عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق پرویز مشرف کے خلاف درخواست کی جلد سماعت کے لیے بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔