کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے تھانیسیاغوا برائے تاوان کے2 ملزموں کو فرار کرانے کے جرم میں ایس ایچ او سمیت 7 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کینٹ پولیس تھانے سے 16 مئی کو اغوا برائے تاوان کے دو ملزمان حوالات سے فرار ہو گئے تھے۔
جس پر کارروائی کرتے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ محکمہ پولیس نے تمام پہلوں سے کیس کا جائزہ لینے کے بعد کینٹ تھانے کے ایس ایچ جہانگیر شاہ، ای ایس آئی مرتضی ، ہیڈ کانسٹیبل ساجد ، کانسٹیبلان محمد اشرف ، محمد شعیب ، سلطان عزیز اور شیردل شامل ہیں نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔
دوسری جانب فرار ہونے والے ملزمان محمد عمر اور میراحمد تاحال دوبارہ گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔ حکومت بلوچستان نے دونوں ملزمان کی گرفتاری میں مدددینے والے کے لیے دس دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔