جمال لغاری اپنی ہی گن کی گولی سے زخمی ہو گئے

Jamal Laghari

Jamal Laghari

لاہور (جیوڈیسک) لاہور نومنتخب ایم پی اے اور سابق صدر فاروق لغاری کے بیٹے جمال لغاری اپنی ہی گن کی گولی سے زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے ان کے بھائی اور سابق وفاقی وزیر اویس لغاری نے بتایا ہے کہ وہ اپنے بیڈ روم میں اپنی گن صاف کر رہے تھے۔

اچانک گولی چل گئی اور وہ زخمی ہو گئے تاہم زخم شدید نوعیت کا نہیں ہے۔ جمال لغاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ 254 ڈی جی خان سے منتخب ہوئے ہیں ۔