برازیل (جیوڈیسک) ریو ڈی جنیریو برازیل کے ٹونی کنان نے انڈی کار ریس جیت لی ، دفاعی چمپئن ڈاریو فرینک کیٹی حادثے کی وجہ سے ریس مکمل نہ کرسکے انڈیاناپلس میں ہونے والی ریس میں برازیلین ڈرائیور نے شاندار کار کردگی دکھائی۔
ریس ری اسٹارٹ کے وقت وہ دوسرے نمبر پر تھے لیکن اس کے بعد38 سالہ ڈرائیور نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور 187 عشاریہ چار تین تین میل فی گھنٹہ کی اوسط رفتار سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
کولمبیا کے کارلوس مونوز دوسرے جبکہ امریکا کے رائن ہنٹر رئیے ، تیسرے نمبر پر رہے۔ دفاعی چمپئن ڈیریو فی نکیٹی ریس ختم ہونے سے دو لیپس قبل حادثے کا شکار ہوگئے۔ اس سے قبل ٹونی کنان نے 2004 میں انڈی ریسنگ لیگ چیمپین شپ جیتی تھی۔