اسلام آباد (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے حاصل کردہ ووٹوں کی تفصیلات جاری کردیں، 19سیاسی جماعتوں نے قومی اسمبلی کے انتخابات میں کوئی ووٹ نہیں لیا جبکہ 18سیاسی جماعتیں 100 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ لینے والی 5 جماعتوں میں مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی مووومنٹ اور جے یو آئی شامل ہیں۔ قومی عوامی تحریک ، مزدورکسان پارٹی ، پاکستان گرین پارٹی ، پسماندہ عوام تحریک بھی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مسرت شاہین کی تحریک مساوات کو صرف 99 ووٹ ملے۔