آسٹریلین آرٹسٹ نے بنائے چاکلیٹ کے انوکھے فن پارے

chocolates

chocolates

چاکلیٹ کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے اور اگر چاکلیٹ سے مختلف ڈیزائن کے فن پارے بھی بنے ہوئے ہوں تو کون اسے کھانا نہیں چاہے گا۔ آسٹریلین آرٹسٹ کے بنے ہوئے اس انوکھے چاکلیٹ کے فن پارے کو بھی دیکھ لیں کہ جسے اس کے خاص طریقہ کار کے باعث کھانے سے زیادہ دیکھنے کا دل چاہتا ہے۔

اس چاکلیٹ کے فن پارے کو ایک چرخی پر رکھا گیا ہے جسے گھما کر ایک خاص زاویے سے روشنی ڈالتے ہی اس پر چاکلیٹ سے بنے ہوئے پرندے اڑتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں۔حیران مت ہوں یہ صرف نظر کا دھوکا ہے لیکن بنانے والے نے اسے اتنی مہارت سے بنایا ہے کہ اصل کا گمان ہوتا ہے۔